بلی میں نے پالی ہے، سر سے دم تک کالی ہے
بلی میں نے پالی ہے
سر سے دم تک کالی ہے
انکھیں کیا چمکیلی ہیں
کیسی نیلی نیلی ہیں

سب سے پہلے تو میں اس نظم کی تشریح کردوں جو پتہ نہیں کیوں بچپن میں رٹوا دی تھی۔ اسی لئے اج یاد آگئ اور ساتھ ہی میں نے لکھ بھی دی۔
تو جناب سچی بات ہے نا بلی تب پالی تھی اور نا ہی اب تک ایسا کوئی نادر خیال ذہن کے کسی کونے میں قدم رنجہ فرما سکا۔
وجہ یہ ہے کہ بھی سر سے دم تک کالی بلی کو کون پالے گا اور میرے جیسے کا تو اندھیرے میں دیکھتے ہی دم نکل جانا ہے برائے مہربانی د کے اوپر زبر پڑھیے گا ۔
بات اگر چمکیلی آنکھوں تک ہو تب تو انسان سوچ بھی لے مگر میں اپنے ذرخیز دماغ کا کیا کروں جو بلی کو دیکھتے ہی سوچنے لگتا ہے کہ کیا ہو کہ دیکھتے ہی دیکھتے بلی کی نیلی آنکھیں لال لال ہو جائیں (اللہ معاف کرے سوچ کر ہی جھرجھری آگئ)۔
ارے یہ کون لوگ ہیں جن کو بلی اتنی معصوم لگتی ہے ، اللہ جانتا ہے اج تک ڈھونڈنے سے بھی نا ملی معصومیت یا میرے سامنے آتے ہی ہو جاتی ہو گی غائب کیا بلی اررے نہیں بھئ معصومیت ۔
ویسے ایسا کوئی چھتیس کا اکڑا نہیں ہے میرا بلیوں کے ساتھ مگر جانے کیوں دل چاہتا ہے کہ جیسے ہی سامنے آئیں ہش ہش کر کے بھاگا دوں۔
ابھی کل کی بات ہے کچن میں چکن دھو کر رکھا تھا تھوڑی دیر بعد کچن تو تھا مگر چکن غائب تھا، دودھ کی دشمن اور تو اور ایک دن سونف دھو کر رکھی تھی سکھانے مت پوچھیں کیا کر دیا بلی نے، جی جی درست پہنچے ہیں آپ گیلی کر دی گندی نے۔
اچھا چلیں مان لیا کہ پیاری لگتی ہے پر مجھے تو نوڈلز کی کمرشل میں جب کہتی ہے” ہوگا مجھے کیا ” تب بھی نہیں لگتی ۔
گھر میں جہاں جائے بال ہی بال پھیلائے۔ میرا خیال ہے اج کے لئے اتنا ہی بہت ہے کیونکہ یہاں بہت سے لوگ بلی کے پیارے میرا مطلب بلی انکو پیاری لگتی ہو گی موجود ہیں اس سے پہلے کہ وہ مجھ پر توہین بلی کا مقدمہ کریں مجھے اجازت دیں۔
Hahaha
That’s funny
Thank you 😊