Skip to content

UA Writes

Alhamdulillah For Every Blessing!!

Menu
  • About Us
    • Contact Us
  • My Thoughts
    • Blog
      • Little Strong Champ
      • بھول
      • بچے ہمارا قیمتی اثاثہ
      • کرونا سے بچاؤ احتیاط ہی واحد حل
      • جگنو
      • سوشل میڈیا: بچوں کے ساتھ بد سلوکی اور ہمارا رویہ
      • Talk About Depression
      • خاموشی
      • What Is Happiness? Is a Good Job Equal to Happiness?
      • Birds and Sadness
      • Make Things Happen
    • Poetry
      • وادیِ کشمیر
      • Scars
      • KASHMIR
      • کبھی تو ایسا ہو
      • Remember that, I am Kashmir
      • Hot Cup Of Tea
      • Good Bye
      • Poetry Muskrana
      • چاۓ
      • Helping Hands
      • Few words about bloody Culpable
      • Poetry Kuch Tu Deir Lagti Hy
      • Struggle of a Father (Labour day)
      • Shahr-e-Khamoshaan
    • Memories
      • An Empty Dialysis Bed: Whats the Reason?
    • Kidney Journey
      • Want to become Special? Do Something Extraordinary
  • Privacy Policy
    • DMCA
  • Trems & Conditions
    • DisClaimer
Menu

Want to become Special? Do Something Extraordinary

Posted on May 3, 2021 by UA

کچھ نیا کریں

عام سے خاص ہونا ہے تو کچھ نیا کریں

ہم روز مرہ زندگی میں کتنے ہی لوگوں سے ملتے ہیں ۔ ان میں سے کتنے لوگ ہیں جو ہماری یاداشت میں محفوظ ہو جاتے ہیں اور کتنےلوگ ہمارے ذہن سے ایسے محو ہوتے ہیں جیسے کبھی ملے ہی نہ ہوں ۔

کبھی سوچا ہے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے؟

چلئیے اس منطق کو سمجھنے کے لئے میں کچھ واقعات آپکی بصارت کی نذر کرتی ہوں ۔

جہاں میں ڈائیلاسس کروانے کے لئے جاتی تھی وہاں بہت سے ٹیکنیشنز تھے ۔ ٹیکنیشنز کا کام آپ کے ڈائیلاسس (گردہ کی صفائی ) کےعمل کو احسن طریقہ سے شروع اور ختم کروانا ہوتا ہے ۔ دوران ڈائیلاسس اگر کوئی مسلۂ ہو تو اسے بھی وہی حل کرتے ہیں ۔

چونکہ وہاں ایک وقت میں بہت سے مریض موجود ہوتے ہیں تو آپ کو کبھی کبھی تھوڑا زیادہ انتظار بھی کرنا پڑ سکتاہے ، مگر ایسا کمہی ہوتا ہے کیونکہ آپ کو آپکی باری پر ہی بلایا جاتا ہے۔

اس سب عمل کے دوران ضروری نہیں کہ ایک ہی ٹیکنیشن آپ کو دیکھے گا یا مدد کے لئے آۓ گا۔ جو بھی آپکے قریب ہو گا یا جسکو فرصت ہو گی وہ آپ کی مدد کے لئے آ جاۓ گا۔

سبھی ٹیکنیشنز بہت قابل اور مدد کرنے والے تھے مگر ان میں ایک ٹیکنیشن ایسا تھا جو بہت خوش مزاج تھا ، لوگ اس سے اپناڈائیلاسس کا عمل شروع اور ختم کروانا پسند کرتے تھے ۔

     ہر مریض سے خوش اخلاقی سے پیش آنا، ہنسی مذاق کرنا اور آتے جاتے حال احوال پوچھنا اسکی شخصیت کا خاصہ تھا۔

    بہت سے مریض اپنے مسائل بلا جھجک اسے بتا دیا کرتے تھے۔ اگر کبھی اسے آنے میں دیر ہو جاتی تو بار بار اس کے بارے میںدریافت کرتے۔

مجھے آج بھی انکا جملہ یاد ہے جب میں پہلی بار وہاں گئ تھی کہنے لگے  ”بابو ( مریضوں کو وہ ایسے ہی کہتے تھے )دو سکینڈ بھی نہیں لگنےسوئی لگتے پہلے سرخ لگاؤں یا نیلی، اور اتنی دیر میں ایک لگا بھی چکے تھے 😂😂“

اسی طرح میرے ایک عزیز کو پٹھوں کا مسلۂ ہوا ۔ کسی کے کہنے پر وہ ایک فزیشن کے پاس گۓ دیکھنے میں ان کا کلینک چھوٹا ساتھا لیکن وہاں مریضوں کی تعداد بہت تھی ۔ وجہ ان کا اپنے مریض کی بات توجہ سے سننا اور مساج میں تھوڑا زیادہ وقت دینا تھا۔

سوچئیے ایسا کیوں تھا؟

ہم میں سے ہر کوئی تھوڑا زیادہ چاہتا ہے وہ چاہے وقت ہو، پیار ہو یا معاملات زندگی میں درپیش مسائل کا حل ہو۔ ہم چاہتے ہیں کہسب کو چھوڑ کر ہمیں سنا جاۓ ، ہمارا خیال رکھا جاۓ ۔

اوپر بیان کئے گۓ واقعات پر اگر غور کیا جاۓ تو دونوں صاحبان کر تو اپنا کام ہی رہے ہیں مگر لوگ ان کو مان دے رہے ہیں ،ان کو یاد رکھ رہے ہیں ۔ اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ وہ اپنے کام میں کچھ الگ کر رہے ہیں ، کچھ نیا کر رہے ہیں جس کی بنا پر وہلوگوں کی دِلوں میں گھر کر گۓ ۔

اگر آپ زندگی میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں عام سے خاص کی فہرست میں آنا چاہتے ہیں تو کچھ نیا کریں ۔ کچھ الگ کریں ۔  کچھ ایساکریں کہ لوگ آپکی بات کریں ، آپ کو یاد رکھیں ۔

Share on Facebook Share
Share on TwitterTweet
Share on Pinterest Share
Share on LinkedIn Share
Send email Mail
Print Print

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

PopAds.net - The Best Popunder Adnetwork

مطالعہ غم اور اداسی کا بہترین علاج ہے

شیخ سعدی
February 2023
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728  
« Jan    
  • Kidney Function and Importance
  • A Writer’s Life
  • Suggestions to avoid Depressive Situations
  • مادیت پرستی اور ذہنی پستی کا شکار بچے : وجہ ہیں ہم خود 

Write here for more

Archives

Categories

  • تناؤ – وجوہات، اقسام اور علامات
  • What is the significance of the kidneys?
  • Plant Happiness
  • زندگی تجھے جینے کی حسرت ہی رہی

Get new posts by email

Follow

Subscribe to notifications
©2023 UA Writes | Design by Superb