Skip to content

UA Writes

Alhamdulillah For Every Blessing!!

Menu
  • About Us
    • Contact Us
  • My Thoughts
    • Blog
      • Little Strong Champ
      • بھول
      • بچے ہمارا قیمتی اثاثہ
      • کرونا سے بچاؤ احتیاط ہی واحد حل
      • جگنو
      • سوشل میڈیا: بچوں کے ساتھ بد سلوکی اور ہمارا رویہ
      • Talk About Depression
      • خاموشی
      • What Is Happiness? Is a Good Job Equal to Happiness?
      • Birds and Sadness
      • Make Things Happen
    • Poetry
      • وادیِ کشمیر
      • Scars
      • KASHMIR
      • کبھی تو ایسا ہو
      • Remember that, I am Kashmir
      • Hot Cup Of Tea
      • Good Bye
      • Poetry Muskrana
      • چاۓ
      • Helping Hands
      • Few words about bloody Culpable
      • Poetry Kuch Tu Deir Lagti Hy
      • Struggle of a Father (Labour day)
      • Shahr-e-Khamoshaan
    • Memories
      • An Empty Dialysis Bed: Whats the Reason?
    • Kidney Journey
      • Want to become Special? Do Something Extraordinary
  • Privacy Policy
    • DMCA
  • Trems & Conditions
    • DisClaimer
Menu
talk about depression

Talk About Depression

Posted on May 18, 2021May 18, 2021 by UA

بات کیجئے ،ڈیپریشن کو مات دیجیئے

ہم کیوں نہیں بات کرتے؟

ہمیں کیوں لگتا ہے کہ ہمارا بات کرنا کسی کے لئے کوئی معانی نہیں رکھتا ؟

کیوں ہم خود سے ہی اندازے لگا کر خود ساختہ خول میں بند ہوتے جا رہے ہیں؟

ہم کیوں اپنے دل میں پیدا ہونے والے خدشات کو اتنا حاوی کر لیتے ہیں کہ پھر ان خیالات کی دلدل سے نکلنا ممکن ہی نہیں رہتا ؟

سب کچھ اندر ہی اندر سہنے سے جانتے ہیں کیا نتیجہ نکلتا ہے ، ڈپریشن ، جی ہاں آپ ڈپریشن کا شکار ہو جاتے ہیں ۔

ڈپریشن ایک ایسی دنیا ، بلکہ میں تو اسے دلدل ہی کہوں گی۔

ایسی دلدل جہاں سے آپ کسی دوسرے کی مدد کے بغیر باہر نہیں آ سکتے ۔

یہاں مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ ڈپریشن کو دعوت بھی تو ہم خود ہی دیتے ہیں۔ ہم اپنے اردگرد لوگوں سے اپنے مسائل کے بارے میں بات نہیں کرتے یہ سوچ کر کہ لوگ کیا کہیں گے۔۔

یا ہم یہ سمجھتے ہیں کہ وہ ہمارے مسائل کو نہیں سمجھ سکیں گے ، ارررے آپ بات تو کر کے دیکھیں اور کچھ نہیں تو وہ آپ کو دو بول تسلی کے اور حوصلہ کے ہی بول دیں گے۔

لیکن ہماری آجکل کی نسل کو لگتا ہے کہ کوئی ان کے مسائل کو حل نہیں کر سکتا اسی لیے وہ کسی سے اس بارے میں بات نہیں کرتے اور آہستہ آہستہ ڈپریشن کا شکار ہو کر اتنے بےبس ہو جاتے ہیں کہ ان کو راہ فرار جو نظر آتی ہے وہ ہے “خود کُشی”۔ جی جی بلکل درست پڑھا آپ نے ۔ میں نے خودکشی ہی لکھا ہے ۔ ایک لمحہ کے لئے زرا سوچئے کیا اتنا آسان ہوتا ہے اپنے ہی ہاتھوں اپنی زندگی کا خاتمہ کرنا؟؟ میری تو سوچ کر ہی روح کانپ اُٹھی ہے ۔

سوچئے کہ ایسے لوگوں کی دماغی حالت کس نہج پر پہنچ چکی ہوتی ہے کہ انہیں اس سے بہتر اور آسان راستہ دکھائی ہی نہیں دیتا۔

ہمارے معاشرے میں خودکشی کا رجحان روزبروز بڑھتا ہی جا رہا ہے ۔ اخبارات بھرے پڑے ہیں ایسے واقعات سے۔

بہت سے عوامل کار فرما ہیں اس طرح کے واقعات کے رونما ہونے میں ، جیسے کہ

امتحانات میں ناکامی

(مستقبل کے حوالے سے مایوسی )نوکری کا نہ ملنا

معاشی لحاظ سے تنگی اور پریشانی

(محبت میں ناکامی یا بیوفائی )پتہ نہیں آجکل کی نسل کو ہو کیا گیا ہے

اور سب سے بڑی وجہ جو مجھے لگتی ہے اور بہت زیادہ سماجی رابطے کے مواقعوں کا موجود ہونا

میں قطعی یہ نہیں کہہ رہی کہ سماجی رابطے نہیں ہونے چاہیے۔  ہونے چاہیئے مگر ایک حد تک ۔۔

جب ہم اپنی ہر چھوٹی سے چھوٹی چیز صرف اس لئے سماجی رابطے کی سائیٹس پر ڈالیں گے کہ اس سے لوگ متاثر ہوں گے اور ہماری واہ واہ کریں گے ۔ اور جب وہ ایسا نہیں کرتے تو ہم اس بات کو برداشت نہیں کر پاتے اور اندر ہی اندر اس بات پر گھلنے لگتے ہیں ۔

اسی طرح کسی دوسرے کی کامیابی کو دیکھ کر اس سے حسد کرنا ، دوسرے کی خوشی میں خوش نہ ہونا ، ہر بات پر احساس کمتری کا شکار ہونا ۔ یہ سب چیزیں بھی ڈپریشن کا شکار بنا دیتی ہیں ۔

اللہ کی کی گئ تقسیم پر شاکر ہونا سیکھئیے ،  اور جو ہے اسی میں خوش رہیں ۔

اپنی طرف سے پوری کوشش کریں اور اس کا نتیجہ اللہ پر چھوڑ دیں ، پھر جو بھی نتائج ہوں ان کو کھلے دل سے قبول کریں کیونکہ آپ نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی ۔

ڈپریشن کوئی اسی بات نہیں ہے جس کو چھپایا جاۓ بلکہ اس کے بارے میں بات کریں ، اگر آپ کو کچھ بھی اچھا نہیں لگ رہا ، کوئی بات مسلسل پریشان کر رہی ہے تو کسی ایسے شخص کا انتخاب کریں اور بات کریں جو آپ کو لگتا ہے کہ آپ کی بات سنے گا اور جتنا ممکن ہو گا اس کو سمجھے گا بھی ۔

Share on Facebook Share
Share on TwitterTweet
Share on Pinterest Share
Share on LinkedIn Share
Send email Mail
Print Print

3 thoughts on “Talk About Depression”

  1. Hafsa Naeem says:
    January 15, 2022 at 5:44 pm

    Best👌👌

    Reply
    1. Fasiha Naeem says:
      January 16, 2022 at 8:15 am

      Best nd factual thoughts

      Reply
  2. Pingback: Suggestions to avoid Depressive Situations - UA Writes

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

PopAds.net - The Best Popunder Adnetwork

مطالعہ غم اور اداسی کا بہترین علاج ہے

شیخ سعدی
February 2023
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728  
« Jan    
  • Kidney Function and Importance
  • A Writer’s Life
  • Suggestions to avoid Depressive Situations
  • مادیت پرستی اور ذہنی پستی کا شکار بچے : وجہ ہیں ہم خود 

Write here for more

Archives

Categories

  • تناؤ – وجوہات، اقسام اور علامات
  • What is the significance of the kidneys?
  • Plant Happiness
  • زندگی تجھے جینے کی حسرت ہی رہی

Get new posts by email

Follow

Subscribe to notifications
©2023 UA Writes | Design by Superb