شُکر کی عادت
زندگی کے سفر کو کامیاب اور خوشگوار بنانا چاہتے ہیں تو اپنے سامان میں سے ماضی کی تلخیاں ‘ پچھتاوے’ ناکامیاں ‘ مستقبل کے اندیشے نکال پھنکیے ‘ ان کی جگہ نئی امید ‘جوش اور یقین کامل کو دیجئے.شُکر کی عادت اپنائیں ۔
حال میں خوش رہیے ایمان کی اس پختگی کے ساتھ کہ ہم سے سب کچھ چھینا جا سکتا ہے مگر نصیب نہیں، جو ہمارا ہے وہ ہمیں ہی ملے گا اور وہ تب ہی ملے گا جب ہمارا رب چاہے گا۔
یقین کیجئے جو رب چاہتا ہے اس سے بہتر ہمارے لئے کچھ ہو ہی نہیں سکتا ۔۔۔