کانچ نگر میں رہنے والے
پتھر دل کے مالک لوگ
سوچ میں اپنی اعلی عرفہ
کیسے کیسے زیرک لوگ
کھوجیں تیرے میرے عیب
اپنا آپ نہ دیکھیں لوگ
بیساکھی سے چلنے والے
کھینچیں اندھے کی لاٹھی لوگ
حق ماریں سینہ تان کے
اوروں کو کچھ نہ سمجھیں لوگ
خوف انہیں نہ فکر ہی کوئی
دیں بدعایں جھولیاں بھر بھر لوگ
مالک نے جو کھنچی ڈور ذرا سی
کاہے کو پھر یہ چیخیں لوگ