آنکھیں کیونکر برسیں
آنکھیں کیونکر برسیں
جب ہو دل ہی بنجر
نگر نگر کیا ڈھونڈ رہا ہے
صحرا , جھیل , زمیں , سمندر
آس کی ڈوری تھامے گھومے
مسجد , مکتب , گرجا , مندر
یہاں وہاں کیا کھوج رہا ہے
کبھی تو جھانک اپنے اندر
خالق سے تو ملنا چاہے
رکھ پیار خلق کا دل کے اندر