زمُرد 



بچپن کی اک حسین یاد

زمُرد 

ایک ایسا نام جو ذہن میں آتے ہی
مسکان لبوں پر ٹھہر جاتی ہے!!!
بچپن میں ہمارا سب سے زیادہ پسندیدہ عمل کیا ہوتا تھا ؟ یاد تو ہو گا نا سب کو ؟ ہاں جی بلکل زمرد کو تنگ کرنا اسکی گٹھری لے کر بھاگنا اور پھر اسکی
گالیوں پر خوب ہسنا. تب پتا نئی تھا کہ ہم کیا کر رہے ہیں بس ہمیں کرنا ہوتا تھا…. ہمیں مزہ آتا تھا جب وہ ہمیں مارنے کے لئے ہمارے پیچھے بھاگتی تھی.
آج سوچتی ہوں کتنے پاگل تھے ہم جو اسے پاگل کہتے تھے حقیقت میں تو ہم تھے نا پاگل.
مجھے پتا ہے اسے ہماری دعا کی ضرورت نہیں پھر بھی مجھے اسکو یاد کرنا ہے. اسکی بات کرنی ہے کوئی تو ہو جو اسکی بات کرے. بس ایک حسرت رہے گی کہ اس سے ایک بار کہ سکوں زمرد ہمیں معاف کر دینا
ہم نادان تھے, نا سمجھ تھے.
” الله رے مار دیا ,”
یہ وہ الفاظ ہیں جو سننے کو میرے کان ترس گئے ہیں. مجھے اور کوئی یاد نہیں آتا بس وہی یاد آتی ہے اس کے جملے اسکی …………. 
سمجھ تو گے ہیں نہ جنکا بچپن یہ سب سنتے گزرا ہاں مجھے ہنس کر ہی اسے یاد کرنا ہے. امید ہے اسکی بخشش کے لئے دعا کا کہنا نہیں پڑے گا


وہ تو سیدھی جنت میں گئی ہو گی ان شا آللہ
آللہ ہمارے لئے بھی آسانی کا معاملہ کر دے آمین