Skip to content

UA Writes

Alhamdulillah For Every Blessing!!

Menu
  • About Us
    • Contact Us
  • My Thoughts
    • Blog
      • Little Strong Champ
      • بھول
      • بچے ہمارا قیمتی اثاثہ
      • کرونا سے بچاؤ احتیاط ہی واحد حل
      • جگنو
      • سوشل میڈیا: بچوں کے ساتھ بد سلوکی اور ہمارا رویہ
      • Talk About Depression
      • خاموشی
      • What Is Happiness? Is a Good Job Equal to Happiness?
      • Birds and Sadness
      • Make Things Happen
    • Poetry
      • وادیِ کشمیر
      • Scars
      • KASHMIR
      • کبھی تو ایسا ہو
      • Remember that, I am Kashmir
      • Hot Cup Of Tea
      • Good Bye
      • Poetry Muskrana
      • چاۓ
      • Helping Hands
      • Few words about bloody Culpable
      • Poetry Kuch Tu Deir Lagti Hy
      • Struggle of a Father (Labour day)
      • Shahr-e-Khamoshaan
    • Memories
      • An Empty Dialysis Bed: Whats the Reason?
    • Kidney Journey
      • Want to become Special? Do Something Extraordinary
  • Privacy Policy
    • DMCA
  • Trems & Conditions
    • DisClaimer
Menu

Aik Thi Zamurd

Posted on February 16, 2022November 30, 2022 by UA

ایک تھی  زمُرد

 

زمرد کے بارے میں تو آپ سب ہی جانتے ہوں گے- جی ہاں زمرد ایک چمک دار سبز پتھر جو کہ بہت قیمتی ہوتا ہے اور اس کے بارے میں آپ وقتا فوقتا پڑھتے ہی رہتے ہیں ، لیکن آج آپ ایک اور زمرد کے بارے میں پڑھنے والے ہیں ۔

 

گھر والوں نے بہت چاہ سے زمرد نام رکھا لیکن قسمت زمرد جیسی نا ہو سکی – ذرا بڑی ہوئی تو پتہ چلا کہ کسی ذہنی مرض میں مبتلا ہے- ہر ماں کی طرح زمرد کی والدہ بھی بیٹی کی شادی کے خواب دیکھنے لگیں لیکن ذہنی مرض میں مبتلا انسان کو کون زندگی  کا ساتھی بناۓ – خیر اللہ جو چاہے وہ ہو کر ہی رہتا ہے زمرد کی بھی شادی ہو ئی  لیکن زیادہ عرصہ چل نا سکی کیونکہ وقت کے ساتھ ساتھ مرض بڑھتا گیا تھا اور وہ کسی بھی کام کو ٹھیک سے انجام نہیں دے سکتی تھی۔

اب آپ لوگ سوچ رہے ہوں گے کہ میں یہ سب ابھی کیوں لکھ رہی ہوں اور زمرد آخر ہے کون ؟

چلیں بتاتی ہوں دراصل زمرد میرے والدین  کی کزن تھی اور اسکے والدین  کی وفات کے بعد میرے دادا اور نانا نے یہ مناسب سمجھا کہ زمرد کو اپنے ساتھ رکھا جاۓ کیونکہ وہ اس حق میں نہیں تھے کہ انکے بھائی کی بیٹی کسی ادارے میں رہے ، حالانکہ لوگوں نے بہت کہا کہ کیوں ایک پاگل کو اپ لوگ اپنے گھر رکھ رہے ہیں ، کچھ بھی ہو سکتا ہے بچوں کو نقصان بھی پہنچا سکتی ہے ، لیکن میرے نانا ، دادا، دادی اور نانی کا دل اس بات سے مطمئن نہیں تھا سو زمرد بی بی کو ہم نے – اپنے بچپن سے ہی کبھی ننھیال تو کبھی ددھیال میں ہی دیکھا۔

ماشاءاللہ ہمارے بڑوں نے اپنے  بڑوں کا مان رکھا اور زمرد کا جتنا بہتر خیال رکھ سکتے تھے رکھا ۔


آج فروری کی سولہ تاریخ ہے وہ تاریخ جب زمرد کو دنیا کے دکھوں سے چھٹی ملی – اسی لیے آج اسکے بارے میں لکھنے کو دل کر رہا ہے – اس کی کچھ یادیں کچھ باتیں تازہ کرنے کے لئے میں نے اپنے ٹولے مطلب کزن پارٹی کو مدد کے لئے کہا اور سلام ہے ان سب کو کہ ایک میسج پر ہی سب شروع ہو گۓ اور اپنی اپنی یادداشت پھرولنے لگے – چلئے اپ سب کو بھی پڑھواتی ہوں۔

ایک بات جو ہم سب کو ہی اچھی طرح یاد ہے وہ ہے

“زمرد اور اسکی گٹھری “

– جی ہاں اسکی گٹھری میں اسکی جان بستی تھی جیسے کسی جن کی جان   ایک طوطے میں ہوتی تھی بچپن کی کہانیوں میں ایسا ہی پڑھتے تھے – تو جناب اس گٹھری سے متعلق بہت سی باتیں ہیں ۔

ہماری کوئی چیز نہں مل رہی زمرد کی گٹھری سے برآمد ہو گی – سرخ رنگ اسکا پسندیدہ تھا اور اس رنگ کا سوٹ دھل کر واپس نہیں آتا تھا بلکہ سیدھا میڈم کی گٹھری میں سما جاتا اور اس کوگِرہ اتنی لگاتی کہ کھولنا مشکل ۔

 

جب اسے کہتے تھے کہ ہمیں جنت میں لے کر جائے گی تو کہتی تھی ہاں باجی لے جاؤں گی۔

چچی بتاتی ہیں کہ وہ اپنا نیلے رنگ کا ایک سوٹ لایئں وہ رنگ بھی زمرد کو پسند ، بس جناب اس سے چھپا کر سینا پڑا اور جب جب پہنا تب تب اسکی باتیں کم گالیاں سننی پڑی ۔

کوئی شادی کارڈ نہیں مل رہا زمرد کی گٹھری زندہ باد

بالوں میں لگانے والی پن ہو یا پونی نہیں مل رہی زمرد کے سر پر ملے گا سب ۔


اچھا ہم بچے بھی تو بہت تنگ کرتے تھے اسکو نادان جو تھے ، اسکی گٹھری کو لے کر بھاگنا اور وہ پیچھے پیچھے گالیاں دیتے ہوۓ ۔

ہاتھ کی انگلی سے پستول کا اشارہ کرنا جیسے اسے آگ ہی لگا دیتا تھا بس پھر گالیاں اور جو اسکے ہاتھ چڑھ گیا اسکی پھینٹی پکی ۔۔۔

میرے ایک چاچو کو اصغر کہتی تھی اور ان کے آنے کا انتظار کیا کرتی تھی ، جب چاچو آتے تو اسکی خوشی کا ٹھکانہ کوئی نہیں ہوتا تھا – مہمان کوئی آ جاتا تو بس اس سے بے تکی  باتیں شروع اور اسکو روکنا مشکل ہو جاتا – اگر اسکے کھانے سے پہلے ہم نے کھا لیا تو اپنا کھانا غصے میں پھینک دیتی کہ پہلے مجھے کیوں نہیں دیا – اگر کھانا یا روٹی گرم ہے تو وہ بھی پھینک دیتی ۔

 

ایک کزن جب گول گپے کھاتیں تو زمرد سے کہتیں کہ بوڑھے نہیں  کھاتے تو وہ گالیاں کہ اللہ کہ پناہ ۔

سفید کپڑے سے ڈرتی تھی اور مانتی نہیں تھی اس کو پہنے کو۔

جب کسی پر بہت پیار آتا تو ” بلی اے بلی “کہتی بہت پیاری لگتی تھی۔

جب خوش ہوتی تو خوب گانے گاتی جو اسکے اپنے بناۓ ہوۓ تھے – لپ سٹک اور دنداسہ کی شوقین تھی – ایک معصوم روح تھی پتہ نہیں اللہ ہی جانے کیا مقصد تھا اس کو دنیا میں بھیجنا کا- عجیب زندگی تھی اس کی – ماں اسکی شادی کا دکھ لئے چل بسی  دنیا سے – ماں جب کہتی کہ چاند چڑھے اتر جے پر اسکی شادی نا ہوے تو خود بھی کہتی رہتی یہی تھی نا پاگل ۔

بھائی تھا جس نے مڑ کر خبر نہیں  لی ، لندن میں رہتا تھا – ایک بار آیا تھا ملنے زمرد تو جیسے خوشی سے پاگل کہ میرا بھائی آیا ہے اور گلے لگے مگر بھائی لندن بابو بار بار پیچھے کرتا جاۓ – مرتے وقت تک نہیں بھولی بھائی کو ۔

ننھیال میں درمیان والی ممانی کے ہی قابو  آتی  تھی جب بہت تنگ کرتی تھی ۔ 

اکثر رات کو ڈر جاتی یا اچانک رونے لگتی تو چاچو جا کر اس کو چپ کرواتے اس سے باتیں کرتے اور اسے پرسکون  کرتے تاکہ وہ سو سکے ۔

لکھنے کو بہت کچھ ہے مگر تحریر پہلے ہی بہت لمبی ہو چکی ہے – باقی پھر کبھی بشرط زندگی ۔

آخر میں بس یہی کہ اللہ تعالٰی ہماری نادانیوں اور کوتاہیوں کو معاف کرے اور ہمارے بڑوں کو اجر دے دنیاوآخرت میں جنہوں نے زمرد کو کسی پاگل خانے کی نظر نہیں ہونے دیا۔

Share on Facebook Share
Share on TwitterTweet
Share on Pinterest Share
Share on LinkedIn Share
Send email Mail
Print Print

16 thoughts on “Aik Thi Zamurd”

  1. Hamid says:
    February 16, 2022 at 11:42 am

    Bilkul aysa e tha
    Allah osy jannat u firdus m aala muqam dy

    Reply
    1. UA UA says:
      February 16, 2022 at 4:36 pm

      آمین

      Reply
    2. Saira Andleeb says:
      February 16, 2022 at 5:43 pm

      Ameen

      Reply
  2. Hafsa Naeem says:
    February 16, 2022 at 5:01 pm

    😢😢
    Allah Pak jannat me un ke darjaat buland farmaye aur hum Sab ki un ke Saath ki gai ziadtiyon ko maaf farmaye Ameen Sumameen
    You describe it beautifully baji👌👌

    Reply
    1. Azra Zia says:
      February 16, 2022 at 5:11 pm

      Beautiful zumerd. 😍

      Reply
      1. UA UA says:
        February 18, 2022 at 5:37 pm

        😍

        Reply
    2. Saira Andleeb says:
      February 16, 2022 at 5:43 pm

      Ameen

      Reply
    3. UA UA says:
      February 18, 2022 at 5:38 pm

      Ameen 😥

      Reply
    4. UA UA says:
      April 5, 2022 at 10:01 am

      Ameen

      Reply
    5. UA UA says:
      April 8, 2022 at 11:15 am

      Thank you 😊
      Ameen

      Reply
  3. Saira Andleeb says:
    February 16, 2022 at 5:44 pm

    Ameen

    Reply
  4. Saima says:
    February 17, 2022 at 7:13 am

    Mashaallah beautiful piece of writing as beautiful was zamurd

    Reply
    1. UA UA says:
      February 18, 2022 at 5:37 pm

      Thank you 😊

      Reply
  5. Amir says:
    March 10, 2022 at 9:10 am

    True story?

    Reply
    1. UA UA says:
      April 5, 2022 at 9:57 am

      Yes

      Reply
  6. נערות ליווי באילת -israelxclub.co.il says:
    August 5, 2022 at 12:44 pm

    Good post. I learn something totally new and challenging on blogs I stumbleupon everyday. Its always useful to read through content from other authors and practice something from other sites.

    Reply

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

PopAds.net - The Best Popunder Adnetwork

مطالعہ غم اور اداسی کا بہترین علاج ہے

شیخ سعدی
April 2023
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
« Jan    
  • Kidney Function and Importance
  • A Writer’s Life
  • Suggestions to avoid Depressive Situations
  • مادیت پرستی اور ذہنی پستی کا شکار بچے : وجہ ہیں ہم خود 

Write here for more

Archives

Categories

  • تناؤ – وجوہات، اقسام اور علامات
  • What is the significance of the kidneys?
  • Plant Happiness
  • زندگی تجھے جینے کی حسرت ہی رہی

Get new posts by email

Follow

Subscribe to notifications
©2023 UA Writes | Design by Superb