Fully vaccinated, So Count down starts Now?

Biggest Centre in lahore for vaccination

ویکسینیشن مکمل ، اب کیا ہمارے دن گِنے جا چکے 😳 ۔

جی تو جناب بات یہ ہے کہ اب ہمارے بھی دن شائد گنے جا چکے ہیں ، اررے بھائی غصہ کاہے کو۔۔۔۔۔۔ یہ ہم تھوڑی نا کہہ رہے ۔

یہ تو لوگ کہتے ہیں جو ویکسین لگوا رہا وہ دو سال میں اللہ کو پیارا ہو جاۓ گا ۔ تو بھیا اور بہنوں سبھی سن لو ہم تو ویسے ہی بہت پیارے ہیں ( اللہ معاف کرے رات کے اس پہر جھوٹ اوہ میرا مطلب سچ سچ بول رہی ہوں) ۔

 

 

آج جب ہم گۓ ایکسپو سینٹر ویکسین لگوانے تو بلکل بھی رش نہیں تھا ۔ ثبوت کے طور پر تصاویر شامل کر دی ہیں ۔ آپ لوگوں کا کیا بھروسہ کل کو کہہ دیں “ ثبوت کیا ہے کہ لوگ کم تھے “  ۔

اررے بھئئئ صبح صبح کا وقت تھا اس لئے کم تھے 😂😂 ہم تو جلدی سے گۓ اور جلدی سے لگوا کر آ گۓ ۔

Covid 19 guidance banne

Vaccination Centre in lahore

چلیں آپ کو بتائیں کہ ہمارا تو بڑا اچھا رہا تجربہ ویکسین لگوانے کا ( آپس کی بات ہے بازو نہیں ہل رہا بس، مگر دل کر رہا ہے کہ آج ہی لکھ دو حالِ کرونا ویکسین ، کیا پتہ کل ہو نہ ہو)  ۔

پہلی خوارک ( ڈوز) جب لگوانے گئ تو بہت رش تھا افففف

اماں ابا نے اصل والے دھکے دے کر آگے آگے کیا تھا 😂🙈 ہاں تو بھئئئئ مجھے شوم سی کو کیا پتہ کہاں جانا ہے کیا کرنا ہے 😂 ۔ امی ابو پہلے لگوا چکے تھے اس لئے مجھے بتا رہے تھے اور ساتھ ساتھ بستی بھی کر رہے تھے کہ آگے ہونا پڑتا ہے ، جگہ خود بنانی پڑتی ہے اور بھی بہت کچھ ۔۔

اب سب تھوڑی بتاؤں گی ۔

ویکسین لگوانے لگی تو وہ نرس کہتی بائیں بازو پر لگے گی ۔ میں نے کہا نہیں میں تو دائیں پر لگواؤں گی ۔ کہتی کیوں ؟ میں نے کہا بس!!!!!   کہتی کوئی مسلۂ ہے بازو میں 😳😳 میں نے کہا ہاں خراب ہے 😂😂۔

بھئئ مجھے ایسے نہ دیکھیں میرے معالج نے کہا تھا ان کو نہ بتانا ٹرانسپلانٹ کا ، ورنہ وہ کوئی مسلہ کھڑا کر دیں گے ۔ میرے بائیں بازو پر فیسٹیولہ جو بنا ہوا تھا ، اگر اس پر لگواتی تو ان کو پتہ چل جاتی ( ہاۓ میں کتنی تیز ہوں نا ) کیسا پھر 🙈🙈 ۔

Vaccine covid 19 empty expo Centre

ایکسپو سینٹر لاہور میں انتظام بھی بہت اچھا کیا  ہوا ہے ۔ سٹاف بہت اچھا ہے ہر طرح سے آپکی رہنمائی کرتا ہے ۔ رجٹریشن سے لیکر ویکسین لگنے اور آپ کے وہاں سے باہر نکلنے تک ۔

ویکسین لگوانے کے بعد آپ کو کچھ دیر آرام کا کہا جاتا ہے ۔

Rest area expo Center uawrites.com

صفائی کا بہت خیال رکھا ہوا ہے ۔ ویسے ہر کسی کا اپنا اپنا تجربہ ہوتا ہے ۔ کسی کا اچھا کسی کا اچھا نہیں بھی ہوتا ۔

میرا اچھا رہا اور میں آپ سب سے بھی یہی کہوں گی کہ اگر آپ لوگوں نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی تو لگوا لیں ۔ ویسے بھی اکیلے رہ کر کیا کریں گے دنیا میں 😂😂سب تو لگوا ہی رہے ہیں ۔

مذاق اپنی جگہ جب ہمارا ایمان ہے کہ زندگی موت اللہ کی طرف سے ہے اور اللہ نے یہ بھی کہا ہے کہ بیماری کا علاج کرنا سنت ہے تو پھر کس بات کا ڈر ہے ۔ جائیں اور اپنے ساتھ انُکو بھی لے کر جائیں جو اپنی تک کسی وجہ سے نہیں لگوا سکے ۔

اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو ۔

اللہ جلد سے جلد اس وبا کو ختم کر دے آمین

اپنا خیال رکھیے گا

دعا میں یاد رکھئیے گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *