خوشی کیا ہے؟ کیا بہتر ملازمت خوشی کے برابر ہے؟
ہمارے یہاں اکثر یہ سوال کیا جاتا ہے کہ خوشی کیا ہے؟ خوشی کِسے کہتےہیں؟ کیا ایک اچھی ملازمت خوشی کے برابر ہو سکتی ہے؟
ان سب سوالوں کے جواب ہمیں اسی وقت مل سکتے ہیں جب ہم اس بارے میں ایک راۓ پر متفق ہوں کہ اصل میں خوشیہے کیا ۔۔۔ لیکن یہاں یہ بات بھی نظرانداز نہیں کی جا سکتی کہ ہر انسان کے لئے خوشی کا ایک الگ ہی معانی ہو گا ، خوشی کوئیپیمانہ نہیں ہے جس کو ناپ لیا جاۓ اور دیکھ لیا جاۓ کہ اس بات سے اتنی خوشی ہو گی اور اس سے اتنی ہو سکتی ہے ۔
ہماری زندگی میں بہت سے عوامل وقع پذیر ہوتے ہیں جن میں ضروری نہیں کہ خوشی کا عنصر بھی شامل ہو۔۔ بہت سے لوگ یہسوال کرتے نظر آتے ہیں کہ کیا ایک اچھی ملازمت خوشی کا ذریعہ ہو سکتی ہے یا کیا ایک اچھی ملازمت خوشی کے برابر ہو سکتیہے ؟
تو میرا خیال ہے کہ ہو سکتا ہے کہ ایسا ہی ہو لیکن ہمیشہ نہیں ۔۔۔
بعض اوقات آپ کی زندگی میں سب کچھ بہت اچھا چل رہا ہوتا ہے سواۓ اس ملازمت کے جو آپ کر رہے ہوتے ہیں ۔ آپاس سے کوئی خوشی حاصل نہیں کر پا رہے ہوتے مگر آپ اس کو چھوڑ بھی نہیں سکتے ۔۔۔
میں نے اکثر لوگوں کو دیکھا ہے کہ وہ بس ایک لگی بندھی زندگی گزار رہے ہوتے ہیں وہ خوش نہیں ہوتے مگر اس لیے اس ملازمتکو جاری رکھتے ہیں کہ اس سے ان کی آمدن اچھی ہو رہی ہے ۔ یہ چیز ان میں محنت کی لگن کو ختم کر دیتی ہے اور وہ بیزار دکھائیدینے لگتے ہیں۔ ہم مشروط زندگی کے عادی ہو جاتے ہیں یعنی ہم اپنی خوشی کے لیے دوسروں پر انحصار کرنے لگتے ہیں ۔۔
کام کی جگہ پر دوستانہ ماحول، تفریح ، جذباتی اور مالی تحفظ ہو رو آپ اپنا آپ بہتر طور پر منوا سکتے ہیں اور خود کو معاشی طور پر مضبوطکر سکتے ہیں مگر جب آپ کو یہ سب چیزیں حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوتے تو اس ماحول میں اپنا آپ منوانا بہت زیادہ آساننہیں ہوتا ۔ اور آپ چڑچڑے پن کا شکار ہو جاتے ہیں ، بہت سے نامناسب حالات کا سامنا کرتے ہیں ۔
خوشی کی تعریف ہر شخص کے لیے مختلف ہے ، کوئی چند پیسوں میں بھی خوش ہے تو کسی کے لیے قارون کا خزانہ بھی کم ہے۔
ان سب چیزوں سے بچنے کے لئے آپ کو کچھ دیر کے لئے یہ سوچنا ہو گا کہ آخر یہ سب کب تک اور کیسے ہو گا؟ کیا آپ ہمیشہ اننامناسب حالات میں کام کرتے رہیں گے ؟ آپ یہ کام کرنے کے بعد حقیقی خوشی حاصل کر لیں گے ؟ جو ملازمت آپ ابھی کررہے ہیں اگر یہ نہ رہی تو اس کے جانے سے آپ کی زندگی میں کیا فرق پڑے گا؟
ان تمام باتوں پر غور کیجئیے اور پھر ان عوامل پر نظر دوڑائیں جن پر آپ کام کر سکتے ہیں حالات کو بہتر کرنے کے لئے ۔۔
اگر آپ اپنی موجودہ ملازمت سے خوش نہیں ہیں مگر اس کو اس وجہ سے نہیں چھوڑ پا رہے کہ وہ ہی آپ کی آمدن جا واحد ذریعہ ہےتو آپ جو پہلے اپنے مستقبل کےلئے بہتر انتظام کرنا ہو گا کسی ایسے کام کا جس میں آپ کی خوشی بھی ہو اور مالی مشکلات بھی نہپیش آئیں ۔
ملازمت میں خوشی کا عنصر شامل نہ ہو تو انسان مذید ترقی کے لئے سوچنا چھوڑ دیتا ہے ۔ سب سے پہلے ان عوامل کو تلاش کریںجن کی وجہ سے آپ کو لگتا ہے کہ آپ خوش نہیں ہیں ۔
اگر ملازمت آپکی پسند کی نہیں ہے تو پہلے اپنی پسند کی ملازمت یا جو بھی آپ کرنا چاہتے ہیں اس کے بارے میں مکلمل معلوماتلیں ، نئے کام کی بنیاد رکھیں اور اس کو تھوڑا وقت دیں جب آپ کس لگے کہ آپ کا کام اب اچھا چل رہا ہے تو پہلے والیملازمت کو خیر باد کہہ دیں ۔
اگر آپ کی ملازمت کی جگہ پر ساتھی آپ کے لئے معاون نہیں ہیں تو ان سے بات کئجئے ، معاملات کو احسن طریقے سے سلجھانے کیکوشش کریں ۔ اپنے آپ کا بھی جائزہ لیں کہیں آپ ہی کچھ ایسا تو نہیں کر رہے جو آپ کے ساتھیوں کو ناگوار گزر رہا ہو ۔
آپ اپنے باس کی اچانک تبدیلی پر ناخوش ہو سکتے ہیں ، اگر ایسا ہے تو کچھ وقت دئجئیے اور نئے باس جو سمجھئیں کیونکہ وقت کےساتھ ساتھ معاملات بہتر ہوتے جاتے ہیں ۔
بعض اوقات خوشی ہمارے اردگرد ہی ہوتی ہے مگر ہم اس کو محسوس نہیں کر پاتے ، اس کو محسوس کرنے کے لئے ہمیں اپنے اوپربھی کچھ کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ کبھی کبھی خوشی حاصل کرنے کے لئے ہمیں تھوڑی زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے مگر یادرکھئے خوشی آپ کو اسی صورت میں ملے گی جب آپ اسے ڈھونڈیں گے۔
اپنے کام کی جگہ کو دلچسپ بنائیں ، وہاں پر کچھ نہ کچھ ایسا ضرور رکھیں کہ جس سے آپ کی کام کرنے کی صلاحیت بہتر ہو۔ آپ ہرکچھ دن کے بعد وقفے میں پارٹی کر سکتے ہیں ۔ یا کچھ وقت گپ شپ کے لئے مختص کر سکتے ہیں ۔
بہتر ملازمت آپ کے لئے خوشی کا باعث ہو سکتی ہے مگر جس کام کو کرنے سے آپ کو اکتاہٹ نہ ہو میرے نزدیک خوشی وہی ہے۔۔
💯blkl sahi baat hai.
Baat tu thek hy
Agree
Yes,I agreed,but search of new job is not an easy task.but I know top position always vacant so continuous hardwork will reward you inshaAllah.Kerp posive believe and trust in Allah Almighty