عید میلاد النبی
ارے بھابھی آپ کل آئیں نہیں میلاد پر ہماری طرف ؟ کتنا اچھا انتظام کیا تھا . ہاں وہ بس میری کچھ طبیعت ٹھیک نہیں تھی اس لئے نہیں آ سکی
ارے تو کیا تھا
جاتیں نہ ….. بیٹھنا ہی تو تھا کونسا کوئی کام کرنا تھا. اتنا مبارک دن تھا نبی کی ولادت کا دن تھا.
میرا روزہ تھا کل تو سوچا گھر پر ہی رہوں (سمجھ نہیں ا رہی کیا کروں اسکا) بھابھی نے دل میں سوچا .
طبیعت ٹھیک نہیں تھی تو روزہ نا رکھتیں نا ….. تھوڑی دیر کے لئے ہی آ جاتیں ..
.
میں تو دوپہرمیں بھی ائی تھی بلانے ؛ آپ نے دوازہ ہی نہیں کھولا . اس وقت میں صلات التسبیح پڑھ رہی تھی. بس اسی لئے دروازہ کھولنے میں دیر ہو گئی.
بھابھی نے بتایا تو ہمسائی یہ کہتے هوئے چلی گئی کہ روزہ نماز تو سارا سال ہی کرتے ہیں ؛ نبی کا میلاد تو ایک ہی دن مناتے ہیں اس میں بھی ان کے نخرے ہیں .
ہاں بھائی کیا ہو رہا ہے؟کچھ نہیں بس عید میلاد نبی کی تیاری ہو رہی ہے. یار آخرہمارے پیارے حضرت محمّد کی پیدائش کا دن ہے ؛ خوشی کا دن ہے . ہمیں تو خوشی منانی چایئے نا.
ہاں بھی کیوں نہیں مگر پہلے نماز پڑھ لیں آؤ…… اررے یار تم چلو مجھے ابھی یہ کام کرنا ہی بہت کام ہے میں بعد میں پڑھتا ہوں.
یہ اور اس طرح کی بہت سی چیزیں آپ لوگوں نے بھی آجکل میں دیکھی ہوں گی . اور بات یہیں تک رہتی تو ٹھیک تھا مگر اب تو حال یہ ہے کہ اگر آپ کسی بات سے اختلاف کریں تو سیدھا سیدھا کفر کا فتویٰ تیار ہوتا ہے آپ کے لئے.
اسلام و علیکم ، امید ہے کہ سبھی پڑھنے والے صحت اور ایمان کی بہترین حالت میں ہوں گے. میں یہ پوسٹ پہلے کرنا چاہ رہی تھی مگر پھر سوچا کہ لکھنے سے پہلے عاشق رسول جو ہیں ان کا عشق دیکھ لوں .
میں خود کوئی بہت الله والی یا دیں کا بہت زیادہ علم رکھنے والی نہیں ہوں مگر جتنا علم ہے اس پر عمل کی کوسش کرتی ہوں . تو جناب آج کا دن ایک مسلمان ہونے کے ناطے ہم سب کے لئے ہی بہت اہمیت کا حامل ہے.
سو اپنے پیارے نبی حضرت محمّد پر درود کا تحفہ بھیجا کہ اس سے بہتر ہمارے پاس ان کو دینے کے لئے کچھ نہیں ، اور نہ ہی ہماری اتنی حثیت ہے.
آج کا دن دل بہت اداس بھی رہا لوگوں کے عقائد اور نظریات کو دیکھ کر ……
لوگ خوش ہو رہے ہیں کعبہ شریف اور مسجد نبوی کے ماڈل والے کیک کاٹ کر 😞
نعوذ باللہ . استغفراللّٰہ
سوچ کر ہی روح کانپ رہی ہے میری اور یہ لوگ اس کیک کو چھری سے کاٹ کر کھا بھی رہے ہیں۔.
نعت پڑھنا بہت سعادت کی بات ہوتی ہے کون منع کرتا ہے آپ پڑھیں مگر ظالم ستم کیا کیا کہ گانوں کی طرز پر نعت بنا لی. ستم در ستم کہ بلند آواز میں لگا لی کہ خود تو کناہگار ہوں تو ہوں دوسروں کو بھی شامل کریں .
بجاے اس کہ کہہ درود کی محفل سجاتے محلے میں ، گلی میں اونچی آواز میں گانے لگا کر ناچ رہے ہیں ، الله کے بندوں یہ کون سا طریقہ ہے نبی سے محبت کا……………..
آج ایک دو لوگوں کی پوسٹ سی اختلاف کیا تو مجھے کہا گیا کہ اچھااا خود جب اپنی سالگرہ بناتے ہو تم لوگ تب یاد نہیں ہوتا یہ غیر شرعی ہے. تم تو نبی سے
بغض رکھتے ہو اس لئے ایسا کرتے ہو.
چلیں ہم مان لیتے ہیں ہم غلط ہیں
لیکن آپ اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر بتایں کہ کیا یہ درست عمل ہے جو اس وقت ہمارے اردگرد ہو رہا ہے . ایک لمحے کو سوچیے کہ یہ فل آواز میں گانے یہ کون سا عشق ہے جو ثابت کیا جارہا ہے.