وجودِزن سے ہے تصویرِکائنات میں رنگ
ان رنگوں سے مکان گھر بنتے ہیں ، ان کے دم سے ہی درودیوار مہکتے ہیں۔ عورت ہر روپ میں قابلِ احترام ہے کہ اسے یہ عزت ہمارے پیارے دین اسلام نے دی ہے ، اور کوئی اس اس سے یہ عزت ، یہ احترام نہیں چھین سکتا۔
ہر چیز اپنے مقام پر اچھی لگتی ہے ، قدرت کا نظام ہے کہ جو اپنے مدار سے ہٹے گا تباہ ہو جاۓ گا۔ دنیا کا جو نظام چل رہا ہے ، زمین جو اپنے مرکز سے ہٹ جاۓ تو سوچئے کیا ہو گا ، ہر چیز اُلٹ جاۓ گی ۔ یہی بات ہے کہ عورت کو اپنے مقام کا احساس ہونا چائیے جو اُسے مذہب نے دیا ، یاد رکھئے جو بھی اپنے مدار سے ہٹا وہ دربدر ہی ہوا۔
ویسے تو ہر دن ہی عورت کا ہے کیونکہ اس کے بغیر گزارہ نہ
لیکن وہ کیا ہے کہ
رسمِ دنیا بھی ہے ،موقع بھی ہے ، دستور بھی
سو آج کا دن اُن سبھی باہمت خواتین کے نام جو اپنی حدود میں رہتے ہوۓ جاب کے ساتھ ساتھ گھر کو بھی منظم طریقہ سے چلا رہی ہیں۔ جو نوکری کرنے کے باوجود گھر کی ذمہ داریوں کو نظرانداز نہیں کرتیں۔